اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کا موقف واضح ہے کہ اقلیتوں کو آئین اور انٹرنیشنل کنونشنز کے تحت حاصل حقوق کو یقینی بنایا جائے گا‘ سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے توہین آمیز خاکے بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیر برائے …
سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے توہین آمیز خاکے بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کا موقف واضح ہے کہ اقلیتوں کو آئین اور انٹرنیشنل کنونشنز کے تحت حاصل حقوق کو یقینی بنایا جائے گا‘ سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے توہین آمیز خاکے بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کا مذاق اڑانے اور ان کے خاکے بنانے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ میں نے ابھی تک نہیں دیکھے۔ اگر ایسا ہوا تو ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ہم نے ماضی میں یورپین کی طرف سے اسلام کے خلاف خاکے بنانے‘ مسلمان عورتوں کے حجاب پہننے کی پابندیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ ہم کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم اور فلسطین میں مظالم پر آواز اٹھاتے ہیں۔ ہمارا موقف واضح ہے کہ اقلیتوں کو آئین اور انٹرنیشنل کنونشن میں حاصل حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ اقلیتوں کو یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ہم اس حوالے سے کارروائی کرکے ایوان کو آگاہ کریں گے۔








