شہداء نے اسلام کی سربلندی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا،تاریخ میں ، ہمت و عزم اور بہادی کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے 13 جولائی1931 میں ڈوگرا راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسلام کی سربلندی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا،تاریخ میں ، ہمت و عزم اور بہادی کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں۔پیر …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے 13 جولائی1931 میں ڈوگرا راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسلام کی سربلندی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا،تاریخ میں ، ہمت و عزم اور بہادی کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں۔پیر کو پوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں میں آزادی کا یہ عزم اور بہادری آج بھی اسی جوش و جزبے سے زندہ ہے، برہان وانی جیسے نوجوان حق خوداردیت کے لیے روزانہ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں ، بھارت حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وکیل اور سفیر کے طور پر پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کا مقدمہ لڑتے رہیں گے،پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔