کشمیر کے بیٹوں نے اپنے خون اور جانوں سے لازوال قربانیوں کی وہ داستان رقم کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، دنیا کو کشمیر کے لیے بولنا ہوگا،ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمیر کی سر زمین پر کشمیر کے بیٹوں نے اپنے خون اور جانوں سے لازوال قربانیوں کی وہ داستان رقم کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پوری دنیا کو کشمیر کے لیے بولنا ہوگا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمیر کی سر زمین پر کشمیر کے بیٹوں نے اپنے خون اور جانوں سے لازوال قربانیوں کی وہ داستان رقم کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پوری دنیا کو کشمیر کے لیے بولنا ہوگا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر اس خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا، مودی کی سوچ سے کشمیر سمیت پورے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔