اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 ء کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگین میل ہے،13جولائی کے شہدا نے اپنے خون سے کشمیر کی تحریک آزادی کو نئی سمت دی،1947ء میں مہاراجہ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد کشمیری آزادی کے دروازے پر کھڑے تھے،بھارت حملہ نہ کرتا تو کشمیر 1947 ء میں آزاد …
13 جولائی 1931 ء کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگین میل ہے،13جولائی کے شہدا نے اپنے خون سے کشمیر کی تحریک آزادی کو نئی سمت دی،1947ء میں مہاراجہ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد کشمیری آزادی کے دروازے پر کھڑے تھے،بھارت حملہ نہ کرتا تو کشمیر 1947 ء میں آزاد ہو جاتا، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 ء کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگین میل ہے،13جولائی کے شہدا نے اپنے خون سے کشمیر کی تحریک آزادی کو نئی سمت دی،1947ء میں مہاراجہ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد کشمیری آزادی کے دروازے پر کھڑے تھے،بھارت حملہ نہ کرتا تو کشمیر 1947 ء میں آزاد ہو جاتا۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سردار مسعود خان نے کہا کہ مہاراجہ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد بھارت نے فوجی حملہ کر کے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا،سرینگر کے 22 مسلمانوں نے سینے پر گولیاں کھائی تھیں،ان میں سے کسی ایک نے بھی پیٹھ پر گولی نہیں کھائی۔انہوں نے کہا کہ شہداء سرینگر کی شہادت اور عبدالقدیر خان کی قربانی نے کشمیریوں کو ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کو بھارت کی کالونی بننے سے بچائے، برطانیہ یورپ کی پارلیمانز کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز اْٹھائیں،1931ء کے شہدا کا خون ہمارے اْوپر وہ قرض ہے جس کو چکانا ہمارا فرض ہے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہدا کا مشن ہر حال میں مکمل کریں گے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو دنیا کے ہر ایوان تک پہنچائیں گے۔








