وفاقی وزیر ریلو ے کی متعلقہ اداروں کو لئی ایکسپر یس وے کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایات، شیخ رشید احمد کی زیرصدارت لئی ایکسپر یس وے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، لئی ایکسپر یس وے پر اجیکٹ کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے آج اسلام آباد میں لئی ایکسپر یس وے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات د یں کہ اس منصوبے کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنایا جائے ، اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود احمد ، چیئر مین آر ڈی …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے آج اسلام آباد میں لئی ایکسپر یس وے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات د یں کہ اس منصوبے کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنایا جائے ، اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود احمد ، چیئر مین آر ڈی اے طارق سلیم ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں لئی ایکسپر یس وے پر اجیکٹ کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی۔اس منصوبے پر تقریباً60ارب روپے کی لاگت آئے گی۔یہ منصوبہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور پبلک پر ائیوٹ پارٹنر شپ کے اشتراک سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ چیئر مین آرڈی اے نے بتایا کہ سرکلر ریلوے ٹریک بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر کواس منصوبے پر اب تک کئے گئے کام کے بارے میں آگا ہ کیا گیا۔وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد کو بتا یا گیا کہ اس حوالے سے جلدہی کوئی میکانزم بنالیا جائے گا۔شیخ رشید احمد نے لئی ایکسپر یس وے منصوبہ میں سڑک کی دونوں اطراف کمر شل اور ہائشی منصوبے بنائے جانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات د یں کہ اس منصوبے کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنایا جائے۔

مزید خبریں