وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی زیرصدارت تھنک ٹینک برائے پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی زیرصدارت تھنک ٹینک برائے پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس پیر کو وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوا۔ تھنک ٹینک میں توانائی کے شعبہ کے نامور ماہرین اور پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ فورم میں ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن، آئل سیکٹر کی قیمتوں میں بہتری، آئل ڈپو کےلئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے اور …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی زیرصدارت تھنک ٹینک برائے پٹرولیم سیکٹر کا دوسرا اجلاس پیر کو وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوا۔ تھنک ٹینک میں توانائی کے شعبہ کے نامور ماہرین اور پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ فورم میں ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن، آئل سیکٹر کی قیمتوں میں بہتری، آئل ڈپو کےلئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے اور ایل پی جی سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تھنک ٹینک فورم نے آئل قیمتوں کے طریقہ کار میں بہتری، آئل مارکیٹ کو ڈی۔ریگولیٹ کرنے، ریٹیل/پٹرول پمپوں کے لائسنس سازی اور دیگر مسائل اور آئل ڈاو¿ن سٹریم کے شعبہ میں ریفائنریوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر معاون خصوصی ندیم بابر نے تھنک ٹینک کے ممبران کو یہ ذمہ داریاں تفویض کیں کہ وہ آئل ڈپو کےلئے ریئل ٹائم اعداد و شمار کو جمع کرنے، آئل ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے اور ڈی ریگولیٹ تیل مارکیٹ کی ممکنہ ڈھانچہ کےلئے ٹیکنالوجی اور آٹومیشن سسٹم کے استعمال سے متعلق ورکنگ پیپرز مہیا کریں اور ممبران اپنی سفارشات میں آئل قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اصولوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ معاون خصوصی نے اگلی تھنک ٹینک میٹنگ میں ایل پی جی سیکٹر میں اصلاحات پیش کی جائیں گے۔

مزید خبریں