اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے ٹی ڈیپ کا دورہ کیا ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری تجارت نے پیر کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) پہنچنے کے موقع پر سی ای او اور قائم مقام سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کو ادارے کی کارکردگی …
وفاقی سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی کا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے ٹی ڈیپ کا دورہ کیا ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری تجارت نے پیر کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) پہنچنے کے موقع پر سی ای او اور قائم مقام سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباءکے باعث سفری مشکلات کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت ممکن نہیں ہے۔ سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے ہدایت کی کہ عالمی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے مسائل کے پیش نظر ورچوئل نمائشوں اور بی ٹو بی مارکیٹ پلیس پر فوکس کیا جائے تاکہ بین الاقوامی خریداروں کو پاکستانی مصنوعات سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی سیکرٹری نے پالیسی ان پٹ میں ٹی ڈیپ کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تجارت کے ساتھ ٹیکسٹائل اور چاول کے ایکسپورٹرز نے بھی ملاقات کی ہے۔ برآمدکنندگان نے گیس کی قلت، ری فنڈز اور ڈی ایل ٹی ایل واجبات کی کلیئرنس کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ میں حکومت اور سرکاری اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں سیکرٹری تجارت سے مطالبہ کیا کہ دیگر ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی اور ریگولیٹری کے معاملات حل کرائے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت صوبوں اور مقامی سطح پر ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل حل کرانے میں معاونت فراہم کرے۔ وفاقی سیکرٹری نے ایکسپورٹرز کو تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزارت تجارت ایکسپورٹرز کی مکمل سپورٹ کرے گی۔ صالح فاروقی نے مزید کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت دیگر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھائے گی۔ صالح فاروقی نے مزید کہا کہ ایکسپورٹرز وزارت تجارت اور ٹی ڈیپ کے ساتھ اپنے قریبی رابطے برقرار رکھیں۔








