اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں وفاق کے زیر انتظام تمام جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا لازمی اہتمام کرنے کی قرارداد کی متفقہ طورپرمنظوری دی گئی۔ پیرکو قومی اسمبلی میں پارلیمانی امورکے وزیر علی محمد خان نے اس ضمن میں قراردادپیش کرنے کی اجازت چاہی۔ سپیکر کی جانب سے اجازت ملنے پر انہوں نے قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے …
قومی اسمبلی میں وفاق کے زیر انتظام تمام جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا لازمی اہتمام کرنے کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں وفاق کے زیر انتظام تمام جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا لازمی اہتمام کرنے کی قرارداد کی متفقہ طورپرمنظوری دی گئی۔ پیرکو قومی اسمبلی میں پارلیمانی امورکے وزیر علی محمد خان نے اس ضمن میں قراردادپیش کرنے کی اجازت چاہی۔ سپیکر کی جانب سے اجازت ملنے پر انہوں نے قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ وفاق کے زیر انتظام تمام جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا لازمی اہتمام کیا جائے کیونکہ یہ عمل آئین پاکستان کی اصل روح کے عین مطابق ہے۔ دستور پاکستسان میں واضح طور پر درج ہے کہ ملک کا سرکاری نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہوگا اور قرآن و سنت کو یہاں پر سپریم لاءکا درجہ حاصل ہوگا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں (جامعات) میں قرآن فہمی کا بھرپور اہتمام ہو اور اس مقصد کے لئے سب وفاق کے زیر انتظام تمام جامعات میں قرآن کو قومی زبان اردو میں پڑھانے کا اہتمام لازمی کیا جائے تاکہ قرآنی تعلیمات سے بہتر انداز میں استفادہ کیا جاسکے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔








