اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے دورہ کے دوران ٹڈی دل سے کمپوسٹ بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، اس پلانٹ سے ملک بھر سے جمع شدہ ٹڈی دل کو متناسب مقدار میں دوسرے مٹیریل کے ساتھ مکس کرکے بہترین قسم کی نامیاتی کھاد تیار کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کا دورہ، ٹڈی دل سے کمپوسٹ بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے دورہ کے دوران ٹڈی دل سے کمپوسٹ بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، اس پلانٹ سے ملک بھر سے جمع شدہ ٹڈی دل کو متناسب مقدار میں دوسرے مٹیریل کے ساتھ مکس کرکے بہترین قسم کی نامیاتی کھاد تیار کی جائے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کےلئے تحریک انصاف کی حکومت اسے اولین ترجیح گردانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کسانوں کی خوشحالی اور زرعی آمدن کے لئے ضروری ہے کہ زمین کی اصلاح اور زرخیزی کو بڑھایا جائے کیونکہ زرعی زمینوں پر مسلسل فصلوں کی کاشت کے دباو¿ کی وجہ سے نامیاتی مادہ میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو چکی ہے اور اس کا تدارک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمدعظیم خان، چیئرمین پی اے آر سی نے کمپوسٹ پراسیسنگ یونٹ کی افادیت اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سادہ مگر پروقار تقریب میں ڈائریکٹر جنرل انجنیئر شمیم السبطین، ممبر قدر تی وسائل، ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈائریکٹر لینڈ ریسورسز ڈاکٹر شاہد مقصود گل، ڈائریکٹر اسپیشل انیشیٹر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ناصر محمود چیمہ، ڈائریکٹر ایڈمن قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ڈاکٹر اقبال انجم، ڈاکٹر خالد، ڈائریکٹر احساس پروگرام، ڈاکٹر امجد سی ای او پیٹکو اور دیگر نمایاں زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔








