لاہور۔13 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سابق ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ ائیروائس مارشل طارق ضیاء اورنئے تعینات ہونے والے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ کے عہدے پر احسن انداز میں خدمات سرانجام دینے پر ایئروائس مارشل طارق ضیاء کو خراج تحسین …
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ائیروائس مارشل طارق ضیاءاور ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔13 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سابق ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ ائیروائس مارشل طارق ضیاء اورنئے تعینات ہونے والے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایئر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ کے عہدے پر احسن انداز میں خدمات سرانجام دینے پر ایئروائس مارشل طارق ضیاء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے بہادر شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ کے شاہین قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔ پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدودکے تحفظ کیلئے جرات اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے اور قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری اور جرا¿ت پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر کے شعبوں میں پاک فضائیہ کے بہترین کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔








