اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کراچی میں مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے ضروری سازوسامان بشمول وینٹی لیٹرز، مکمل ایکویپڈ بیڈز اور دیگر سامان کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عباسی شہید ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ کا دورہ کیا اور …
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کراچی میں مختلف ہسپتالوں کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کراچی میں مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے ضروری سازوسامان بشمول وینٹی لیٹرز، مکمل ایکویپڈ بیڈز اور دیگر سامان کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عباسی شہید ہسپتال میں قائم کورونا وارڈ کا دورہ کیا اور کورونا کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہسپتال میں کورونا سے بچاﺅ اور مریضوں کے علاج و معالجہ کے بارے میں بتایا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے عباسی شہید ہسپتال کےلئے 125 مکمل ایکوپیڈ بیڈز، 18 وینٹی لیٹرز اور 29 بائی پپ کے علاوہ دیگر سامان فراہم کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے قطر ہسپتال اورنگی کا بھی دورہ کیا جبکہ این ڈی ایم اے کی ٹیم نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد اور سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی کا دورہ کیا اور ادارے کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالہ سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔








