وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ویڈیو بیان

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو بیان میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی ہے، خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں بہت نیچ حرکت ہے، خان صاحب کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا اور نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی، ہم بلاول بھٹو …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو بیان میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی ہے، خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں بہت نیچ حرکت ہے، خان صاحب کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا اور نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی، ہم بلاول بھٹو کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیر کو اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں ان کو زیب نہیں دیتیں کیونکہ وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس قسم کی باتیں نہ کریں، وہ سو کر اٹھے تھے یا پھر وہ زمینی حقائق سے لاعلم ہیں، بلاول بھٹو کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا، ایسی باتیں کرکے بلاول بھٹو نے اپنا مذاق بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بڑی پارٹی کو لاڑکانہ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں، بلاول بھٹو کے پاس سیاسی طور پر کوئی ایجنڈا نہیں اسی لئے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کو 10 بار سوچنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اوٹ پٹانگ باتوں کی بجائے اپنے اور خاندان پر اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دیں۔

مزید خبریں