اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی آل پارٹیز کانفرنس محض وقت کا ضاع ہوگی ، ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے …
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کینجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی آل پارٹیز کانفرنس محض وقت کا ضاع ہوگی ، ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان مخلص اور ایماندار شخص ہیں جو خلوص دل سے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی اور اقتصادی اصلاحات لائے گی اور اچھی گورننس کو یقینی بنائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مقررہ وقت میں تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ ان کے ثمرات جلد عوام کو مل سکیں ۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن دیانت دار قیادت سے محروم ہے جو لٹیروں اور بدعنوانوں کی حمایت یافتہ ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ کے مجرموں عزیر بلوچ اور نثار مورائی کا ما ضی میں پی پی پی کی قیادت کے ساتھ قریبی رابطہ رہا ہے۔








