اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کالعدم شخصیات کے بنک اکاونٹ منجمد کرنے سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے گزشتہ روز انگریزی اخبار میں شائع خبر کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد کے اثاثے بحال کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام …
اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار افراد کے بنک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کئے، کالعدم قرار شخصیات پر بنک اثاثوں سمیت دیگر پابندیاں برقرار ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کالعدم شخصیات کے بنک اکاونٹ منجمد کرنے سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے گزشتہ روز انگریزی اخبار میں شائع خبر کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد کے اثاثے بحال کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم افراد کے بنک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کئے۔اقوام متحدہ سے کالعدم قرار شخصیات پر بنک اثاثوں سمیت دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 2019 میں یو این سلامتی کونسل کے قرار دادوں کے مطابق دہشت گردوں کے بنیادی ضروریات زندگی کیلئے معیار مقرر کیا ہے اور اس استسنیٰ کی بھر پور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام افراد کیساتھ عالمی قوانین کے تحت سلوک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسطرح کی خبر دینے سے قبل حکومتی محکموں سے موقف لینا چاہیے۔








