پاکستان کی آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد آذری ہلاک ہوئے ہیں۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے 12 جولائی کو آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ہلاک شدگان کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔ترجمان نے کہا …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد آذری ہلاک ہوئے ہیں۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے 12 جولائی کو آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ہلاک شدگان کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ناگورنو۔کاراباخ کا حل طلب تنازعہ دور رس نتائج کیساتھ علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ آرمینیا کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ناگورنو۔کاراباخ تنازعہ کی غرض سے جاری مذاکراتی عمل کو روکنے اور بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوششوں کا مظہر ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ناگورنو۔ کاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں