اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے منڈی مویشیاں کے قیام سے متعلق طریقہ کار صوبوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے جس میں ضروری صحت، گائیڈ لائن اور تجاویز شامل ہیں، ملک بھر میں کسی بھی مقام پر شہر کے اندر مویشی منڈی نہیں لگانے دی جائے گی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1979 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے …
شہروں کے اندر کسی بھی مقام پرمویشی منڈی نہیں لگے گی، منڈی مویشیاں کے قیام سے متعلق طریقہ کار صوبوں کے ساتھ شیئر ، این سی او سی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے منڈی مویشیاں کے قیام سے متعلق طریقہ کار صوبوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے جس میں ضروری صحت، گائیڈ لائن اور تجاویز شامل ہیں، ملک بھر میں کسی بھی مقام پر شہر کے اندر مویشی منڈی نہیں لگانے دی جائے گی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1979 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 50 کورونا متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، ملک بھر میں ایک لاکھ 70 ہزار 656 افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 77 ہزار 628 کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سندھ کے 8 ہزار 930 ، پنجاب کے 7 ہزار 375، خیبر پختونخوا کے 2ہزار 98، بلوچستان کے 204، گلگت بلتستان کے 62 اور آزاد کشمیر کے 337 ٹیسٹس شامل ہیں۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں 362 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں 2 لاکھ 53 ہزار 604 کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں آزاد کشمیر کے 1655، بلوچستان کے 11ہزار192 ، خیبر پختونخوا کے 30 ہزار 747، پنجاب کے 87 ہزار 494 اور سندھ کے ایک لاکھ 6 ہزار 622 مریض شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 5ہزار 320 اموات ہو چکی ہیں جن میں سندھ کی 1826، پنجاب کی 2026، خیبر پختونخوا کی 1106، اسلام آباد کی 155، گلگت بلتستان کی 36 اور آزاد کشمیر کی 45 اموات شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر کے 737 ہسپتالوں میں 4 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔








