اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان میں سماجی تحفظ کا پروگرام اہم کرداراداکررہاہے۔یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو نے منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے وائرس سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات کئے ان میں سماجی تحفظ …
احساس پروگرام جنوبی ایشیاء کے خطہ میں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام بن چکاہے، وباء کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان میں سماجی تحفظ کا پروگرام اہم کرداراداکررہاہے، عالمی بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان میں سماجی تحفظ کا پروگرام اہم کرداراداکررہاہے۔یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو نے منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے وائرس سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات کئے ان میں سماجی تحفظ کے دائرہ کارمیں توسیع اوراسے مضبوط بنانا شامل تھا جس میں عالمی بینک نے پاکستان کو معاونت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 21 کروڑ آبادی میں سے 24 فیصد غربت کا شکارہے اوران کی حالت مزیدابترہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت تھی۔اس وبا سے خواتین، جو لیبرفورس میں پہلے سے کم فوائد حاصل کرنے والوں میں شامل تھیں،کو زیادہ خطرات کا شکارکردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے وباکے اثرات سے نمٹنے کیلئے سماجی تحفظ کے اپنے فلیگ شپ احساس پروگرام کومزید بہترکیا اوراس میں مزید 72 لاکھ سے زائد کمزوراورغریب خاندانوں کو شامل کیا جنہیں بائیومیٹرک طریقہ کارکے تحت فی خاندان 12 ہزارروپے فراہم کئے گئے۔پاکستان کیلئے غریب اورکمزورطبقات کو فوری طورپرمعاونت فراہم کرنا اس لئے ممکن ہوسکا کیونکہ اس نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اوراحساس کفالت جیسے سماجی تحفظ کے پروگراموں میں زیادہ سرمایہ کاری کی تھی اوریہ پروگرام جنوبی ایشیاء کے خطہ میں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام بن چکاہے۔یہ پروگرام وباکے دنوں میں باقی ممالک کیلئے ایک اچھی مثال ہے۔








