اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو پیپلز پارٹی کے دور میں نوازا گیا، ان سے بنک گارنٹی نہیں لی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن صابر قائم خانی نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ سندھ کا مقدمہ لیکر کراچی کے نمائندے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیکر بیٹھے ہیں،کراچی اور …
کے الیکٹرک کو پیپلز پارٹی کے دور میں نوازا گیا، ان سے بنک گارنٹی نہیں لی گئی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو پیپلز پارٹی کے دور میں نوازا گیا، ان سے بنک گارنٹی نہیں لی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن صابر قائم خانی نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ سندھ کا مقدمہ لیکر کراچی کے نمائندے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیکر بیٹھے ہیں،کراچی اور سندھ کے نمائندوں کی آواز سنی جائے۔انہوں نے کہا کہ ان اداروں اور نظام کو اچھا کریں جو لوگوں کا خون چوس رہے ہیں،کراچی کے ساتھ سندھ کا ایشو ہے۔ صابر قائم خانی نے کہا کہ ان اداروں کا کیا کریں جنہوں نے عوام کے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھائی ہے،وزیر توانائی سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھے اراکین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائیں۔ کے الیکٹرک کے مسئلے کو حل کریں۔ اس کے جواب میں فیصل واڈا نے کہا کہ کے الیکٹرک کامسئلہ چل رہا ہے،بلاول کی پریس کانفرنس پرچیئرمین نے جواب دے دیا تھا۔ ہماری عادت ہے کہ قرض سود سمیت واپس کریں۔ امین راجپوت کو ایم ڈی انہوں نے ہی لگایا تھا۔ ابراج کے مالک نقوی کو عمران خان کے دوست کہا گیا۔ دوست ہمارے ہوں اور نوازشات آپکی ہیں۔ حکومت نے 5.8 ارب جیب سے دئیے تھے۔ اگر ہمارا دوست تھا تو پی پی پی کوکیوں نوازا اور پی پی حکومت نے اسے کیوں نوازا۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے بینک گارنٹیز نہیں لی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے دور میں کے الیکٹرک کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی طرف سے بیانیہ آیا کہ حکومت نے تباہی مچادی ہے، شاہد خاقان عباسی’ مفتاح اسماعیل اور زبیر عمر اکانومی کے بہتر ماہر ہیں، ہماری ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف ملک کو بہتری کی طرف لے کر گئی یا یہ ان لوگوں نے ملک کو تباہی میں ڈالا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو تیس روز میں معاشی صورتحال پر چیلنج دیتا ہوں۔ تیس روز تک ہماری معاشی ٹیم اور ن لیگ کی معاشی ٹیم بیٹھ جائے قوم کے سامنے سچ آجائے گا۔








