وزیراعلیٰ سے ایم این ایز راجہ ریاض اور ملک احسان ٹوانہ کی ملاقات، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعلیٰ کی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے،عثمان بزدار

لاہور۔14 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا …

لاہور۔14 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے اراکین بھی میرے ساتھی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہے اور حلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہو گیا۔ ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔ مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔

مزید خبریں