لاہور۔14 جولائی (اے پی پی )چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لاہور میں قائم قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ایکسپو قرنطینہ سینٹر ڈاکٹر زاہد نے چیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں قلیل مدت میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا جہاں کرونا وائرس …
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا لاہور میں قائم قرنطینہ مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔14 جولائی (اے پی پی )چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لاہور میں قائم قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ایکسپو قرنطینہ سینٹر ڈاکٹر زاہد نے چیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں قلیل مدت میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بعد ازاں چیرمین این ڈی ایم اے نے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں قائم قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایا کہ پچاس بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجہ جاری ہے۔ چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے قرنطینہ مراکز میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی’ بعد ازاں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسٹرچ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔








