وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے عدم پھیلائو کے لئے حفاظتی تدابیر ، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ این سی او سی

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلائو کے لئے وزارت صحت کی جانب سے واضع کی گئیں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلائو کے لئے وزارت صحت کی جانب سے واضع کی گئیں حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ فورم کے مشاہدے میں آیا کہ منڈی مویشیوں کے حوالے سے وزارت صحت کی ایس او پیز پر مکمل عمل درامد نہیں ہورہا، اگر حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں کورونا وائرس کے سنگین پھیلائو کا سبب بن سکتا ہے۔ فورم نے ہدایت دی کہ صوبائی حکومتیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور موثر حکمت عملی واضح کریں تا کہ کورونا وائرس وباء کا پھیلائو روکا جاسکے۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے شہروں سے باہر منڈی مویشیاں لگانے اور محرم الحرام کے دوران حفاظتی تدابیر سے متعلق فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلائو کے لئے عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے کے لیے پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل منڈی مویشی کے قیام کے حوالے سے فورم کو بریفنگ دی گئی،انتظامیہ نے منڈی مویشی کا” این سی او سی کی ہدایات کے تحت لے آئوٹ پلان ” این سی او سی کو پیش کیا۔فورم کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان ، قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام ، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد کوویڈ 19ڈاکٹر فیصل سلطان ، ڈاکٹر اسد حفیظ، سیکرٹری صحت سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

مزید خبریں