حکومت کے دو سال میں ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر اضافہ ہوا، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے دو سال میں ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں ترسیلات زر میں 51 فیصد اضافہ کے ساتھ ترسیلات 1636.4 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2466.4 ملین …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے دو سال میں ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں ترسیلات زر میں 51 فیصد اضافہ کے ساتھ ترسیلات 1636.4 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2466.4 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔ ترسیلات زر میں اضافہ کے حوالہ سے انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں