حکومت نے ملک میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ہائوسنگ سیکٹر کے لئے خصوصی اقتصادی پیکج دیا،حماد اظہر

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیدا وار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ہائوسنگ سیکٹر کے لئے ایک خصوصی اقتصادی پیکج دیا ہے ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کم از کم 140 صنعتی یونٹوںکا براہ راست تعلق تعمیراتی شعبہ …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیدا وار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ہائوسنگ سیکٹر کے لئے ایک خصوصی اقتصادی پیکج دیا ہے ۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کم از کم 140 صنعتی یونٹوںکا براہ راست تعلق تعمیراتی شعبہ سے ہے اور مکانات کے شعبہ میں تعمیراتی سرگرمیوں سے عام لوگوں اور کم آمدن والے طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19سے معاشی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ حماد اظہر نے شہریوںسے کہا کہ وہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ملک میں کورونا وائرس کو شکست دی جاسکے ۔انہوں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں