راولپنڈی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) بلوچستان میں گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے3 جوان شہید، 8 جوان زخمی ہوگئے، ایک افسر سمیت 5 جوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور بلوچستان کے علاقے وادی گہک کاہان کے قریب سیکورٹی فورسز کے جوان معمول کی …
بلوچستان میں گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے3 جوان شہید، 8 جوان زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) بلوچستان میں گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے3 جوان شہید، 8 جوان زخمی ہوگئے، ایک افسر سمیت 5 جوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور بلوچستان کے علاقے وادی گہک کاہان کے قریب سیکورٹی فورسز کے جوان معمول کی گشت پر تھے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید،8 جوان زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔








