پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شاہراہِ دستور پر کے الیکٹرک کے خلاف اراکین اسمبلی کا دھرنا کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ آئندہ چند روز میں حل ہو جائے گا،2023 تک سسٹم میں 2150 میگا واٹ کا اضافی کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی،وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ آئندہ چند روز میں حل ہو جائے گا،2023 تک کراچی کے لیے توانائی کے مختلف منصوبوں کے تحت سسٹم میں 2150 میگا واٹ کا اضافی کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔وفاقی وزیر توانائی …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ آئندہ چند روز میں حل ہو جائے گا،2023 تک کراچی کے لیے توانائی کے مختلف منصوبوں کے تحت سسٹم میں 2150 میگا واٹ کا اضافی کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔وفاقی وزیر توانائی و قدرتی وسائل نے کہا کہ کے الیکٹرک کی تیل کی طلب 36سو ٹن ہے جبکہ کے الیکٹرک کو چار ہزا ٹن فرنس آئل دے رہے ہیں،معاہدے کے تحت وفاق نے چھ سو میگاواٹ بجلی دینی ہے۔ہم آٹھ سو میگاواٹ دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سو تیس ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس دے رہے ہیں۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شاہراہِ دستور پر وفاقی وزراء شفقت محمود، سید امین الحق کے ہمراہ ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف، پی پی پی، نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے کراچی الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ علی نواز اعوان دھرنے کے شرکاء کا خیال رکھیں۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا جواب میئر کراچی اور عوام کے منتخب نمائندوں کو دینا پڑ رہا ہے۔ آپ لوگ بہت دور سے ہیں ،حکومت کے اتحادی ہیں، کراچی میں کچرا نہیں اٹھایا جا رہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آپ کو ہماری نیت پر شک نہیں اور نہ ہی ہماری نیت پر آپ کو شک ہے، متحدہ قومی موومنٹ تیس سالوں سے اقتدار میں ہے۔ انہوں نے مشرف دور میں کراچی کی بہتری کے لیے اچھا کام کیا۔ کراچی کی آواز مشرف کے سامنے اٹھانا پڑتی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپکی اتحادی حکومت ہے، اختیار رکھنے والے اور فیصلہ کرنے والے لوگوں کا کراچی ہے، حکومت تمام پاکستانیوں کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، انہیں کراچی کے لوگوں سے پیار ہے، شوکت خانم ہسپتال کے لیے کراچی کی عوام نے دل کھول کر عطیات دیئے۔ اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی ذمہ داری وفاق کی ہے ،کے الیکٹرک کی جائز مدد کی جا رہی ہے، اس سے کراچی کے عوام کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب کراچی کے عوام کے بجلی کے مسئلہ کو دیکھ رہے ہیں، آئندہ سال گرمیوں سے پہلے جو منصوبے زیر تعمیر ہیں اس سے ساڑھے پانچ سو میگاواٹ بجلی مزید کراچی میں بجلی کے سسٹم میں شامل ہو گی جبکہ 2023 تک مجموعی طور پر 2150 میگاواٹ بجلی کا اضافی شامل ہوگی جس کراچی کے عوام کو لو شیڈنگ سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو با اختیار اور آئینی حق نہیں دیا جا رہا ہے، جب تک مالی طور پر با اختیار نہیں ہو گا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی وقدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا کہ کے الیکٹرک تیل کی ڈیمانڈ چھتیس سو ٹن ہے۔ اس وقت کے الیکٹرک کو چار ہزار ٹن تیل مل رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ چھ سو میگا واٹ ہے لیکن وفاق آٹھ سو میگا واٹ دے رہا ہے، ہم نے ہر وہ قدم اٹھانا ہے جس سے کراچی کو سہولت ملے، گیس کراچی کو زیادہ فراہم کی جاتی ہے، وفاق نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہے۔ سنٹرل گرڈ سے بجلی لینے کے لیے کے الیکٹرک کو گرڈ بنانے ہیں جو کراچی الیکٹرک کی ذمہ داری بنتی ہے، یہ وہ حقائق ہیں آج وفاقی کابینہ میں کے الیکٹرک کے حوالے سے بہت دیر تک بحث ہوتی رہی اس حوالے سے آئندہ دو دنوں میں اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی الیکٹرک پرائیویٹ ادارہ ہے اسے اپنے وسائل بہتر کرنے ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین بھی کراچی میں کے الیکٹرک کے سامنے احتجاج کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوان میں حقائق رکھے ہیں، کراچی کی عوام کا دفاع کیا ہے، کراچی میں ہم اپنے ووٹر اور سپوٹروں کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں