اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کمال کے مالی اور فکری بددیانت ہیں جناب کہ پوری بات نہیں بتائیں گے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو صرف چھ گھنٹے میں دوسرے ضلع سے گرفتار کروا لیا گیا تھا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کمال کے مالی اور فکری بددیانت ہیں جناب کہ پوری بات نہیں بتائیں گے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو صرف چھ گھنٹے میں دوسرے ضلع سے گرفتار کروا لیا گیا تھا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ منفی سوچ سے مثبت توقع تو نہیں ہے بالکل جیسے مکھی صحت مند جسم کے بجائے زخم پر بیٹھنا زیادہ پسند کرتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کے ٹویٹ کے ردعمل میں معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں ٹیوب ویل کی بجلی کی فی یونٹ ریٹ5.35 روپے تھا جوکہ مئی 2018م یں لاگو ہوا تھا اب بھی اتنا ہی ہے یعنی 5.35روپے فی یونٹ اور یہ ٹیرف جنوری 2019 میں لاگو ہوا ہے، آپ لوگ عادتاً جھوٹ بولتے ہیں۔








