لاہور۔15 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمصطفی کمال پاشا کی شعبہ طب اور تدریس میں لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے میڈیکل کے شعبہ میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا …
وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
لاہور۔15 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمصطفی کمال پاشا کی شعبہ طب اور تدریس میں لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے میڈیکل کے شعبہ میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے ڈاکٹرمصطفی کمال پاشا کی میڈیکل کے شعبہ میں دی جانے والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








