اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قائم کی گئی ویلج اور نیبر ھوڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے انتظامی امور کی تکمیل، نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا کے حصول کا کام جاری ہے جو 25 جولائی کو مکمل ہوگا۔کمیشن کے مطابق پنجاب ویلج پنچایت اور نیبر ھوڈ کونسلز ایکٹ 2019 اور خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے …
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قائم کی گئی ویلج اور نیبر ھوڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے انتظامی امور کی تکمیل، نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا کے حصول کا کام 25 جولائی کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قائم کی گئی ویلج اور نیبر ھوڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے انتظامی امور کی تکمیل، نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا کے حصول کا کام جاری ہے جو 25 جولائی کو مکمل ہوگا۔کمیشن کے مطابق پنجاب ویلج پنچایت اور نیبر ھوڈ کونسلز ایکٹ 2019 اور خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت حلقہ بندیوں کا کام شروع کر دیا گیا اور اس کی تکمیل 13 ستمبر تک ہوگی۔25 جولائی تک انتظامی امور مکمل ہوں گے اور ساتھ نقشہ جات سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔27 جولائی سے 20 اگست تک حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست تیار کی جائے گی۔ان ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی اشاعت اوران پر اعتراضات21 اگست تک وصول کیے جائیں گے۔حتمی حلقہ جات کی اشاعت 13 ستمبر کو ہوگی۔








