پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک قطر تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک قطر تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات صدر مملکت نے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک قطر تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات صدر مملکت نے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قطری سفیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک۔قطر تعلقات کو ایک مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور قطر کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ صدر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر مسلمانوں کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے ،کشمیر کی صورتحال سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ او آئی سی اور بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ صدر مملکت نے افغان امن مذاکرات کی میزبانی میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔ صدر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام فریق اس معاہدے کی پاسداری کریں گے اور افغانستان میں امن کے خواب کو حقیقت میں بدل دیں گے۔ انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے تعاون کا اعادہ کیا۔ سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا اور گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔قطری سفیر نے افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کے مستقل کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں