اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے جب وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 40 سال قبل جو فیصلہ کیا گیا آج بالآخر اس …
آج پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے جب وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے جب وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 40 سال قبل جو فیصلہ کیا گیا آج بالآخر اس پر درست لیڈرشپ نے کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اس سنگ میل پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔








