اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی اور کراچی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بدھ کو صدر مملکت کے ایک ٹویٹ کے مطابق میئر کراچی نے بجلی کی بندش اور شہر میں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ شدید لوڈ شیدڈنگ کی وجہ سے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات ، کراچی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی اور کراچی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بدھ کو صدر مملکت کے ایک ٹویٹ کے مطابق میئر کراچی نے بجلی کی بندش اور شہر میں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ شدید لوڈ شیدڈنگ کی وجہ سے کراچی کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، کراچی کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا کہا جائے، عوام اس مشکل وقت میں اتنے زیادہ نرخوں کی ادائیگی کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے متعلقہ حلقوں سے رابطہ کروں گا۔ انہوں نے میئر کو کراچی کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں یقین دہانی کرائی۔








