وفاقی محتسبین کی جانب سے بھیجی جانے والی اپیلوں پر 24 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر دیتا ہوں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ وفاقی محتسبین کی جانب سے بھیجی جانے والی اپیلوں پر 24 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر دیتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسبین پانچ ہیں اور ان کے دائرہ کار وفاقی، بینکنگ، بیمہ، ٹیکس اور ہراسگی سے متعلق ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ وفاقی محتسبین کی جانب سے بھیجی جانے والی اپیلوں پر 24 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر دیتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسبین پانچ ہیں اور ان کے دائرہ کار وفاقی، بینکنگ، بیمہ، ٹیکس اور ہراسگی سے متعلق ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ سب ادارے لاکھوں شکایتوں کا 60 دن کے اندر ازالہ کرتے ہیں۔ ان کی اپیل جس دن میرے پاس آتی ہے میں اﷲ سے انصاف میں راستہ دکھانے کی دعا کے ساتھ 24 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کرتا ہوں۔

مزید خبریں