اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کوویڈ۔19 بارے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ان کے ہمراہ بریگیڈیئر عاصم سلیمان، کرنل کامران عزیز اور دیگر شامل تھے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل …
چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کوویڈ۔19 بارے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ان کے ہمراہ بریگیڈیئر عاصم سلیمان، کرنل کامران عزیز اور دیگر شامل تھے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی کوویڈ۔19 بارے خدمات اور اس سے منسلک ہسپتالوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے ڈینز اور ملحقہ ہسپتالوں سے ایم ایسز نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ میں اپنے ہیلتھ کئیر ورکرز ، مجاہدین، غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس جنگ کو روکنے میں سب سے اہم کردار ادا کیا، میں 40 سالوں سے پاک فوج سے منسلک ہوں اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ عوام الناس کی سب سے ذیادہ ویلفیئر صحت اور تعلیم کے فروغ میں ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم نے وائس چانسلر سمیت تمام ایم ایسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل پروفیشنلز کوویڈ۔19 میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور تمام تر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے تدارک میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی خدمات قابل قدر ہیں اور میں وزیر اعظم، حکومت اور این ڈی ایم اے کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں قائم شعبہ ٹیلی میڈیسن کا بھی دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر قائم شعبہ ٹیلی میڈیسن سے لوگوں کو گھر بیٹھے ٹیلی فون، واٹس ایپ اور سکائپ کے ذریعے 24/7 مفت طبی مشورے دیئے جا رہے ہیں جس سے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں مریضوں کے رش میں کمی آئی ہے۔ دریں اثناء لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ میڈیکل یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے تمام فیکلٹی کی جانب سے چئرمین این ڈی ایم اے کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔








