اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کی خلوص دل سے خدمت کر رہے ہیں، پنجاب میں گندم کی قیمتیں نیچے لے کر آئے ہیں، عثمان بزدار سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیاں درست نہیں ۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کی خلوص دل سے خدمت کر رہے ہیں، شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کی خلوص دل سے خدمت کر رہے ہیں، پنجاب میں گندم کی قیمتیں نیچے لے کر آئے ہیں، عثمان بزدار سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیاں درست نہیں ۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جتنی محنت کررہے ہیں پارٹی میں کوئی اور نہیں کررہا ۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کے شعبہ کی بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں ،فی یونٹ قیمت میںکمی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی قیمتیںنیچے لے کر آئے ہیں ، سند ھ میں اس حوالہ سے چیلنج درپیش ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں گندم کی صورتحال سے متعلق علیم خان کی وزیراعظم سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ساری دنیا میں گندم کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیںکیا جارہا ، وزیر اعظم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ پارٹی ان کے ساتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں اس وقت پائیدار جمہوریت ہے ، کابینہ کے تمام فیصلے سامنے آتے ہیں ، احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوںکی مدد کی جارہی ہے کرپشن کے خاتمہ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔








