پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے سفیر حامد عباس کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور،علائی سیکیورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علائی سیکیورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کیساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا …

راولپنڈی۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علائی سیکیورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عراق کیساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے عراق کی ترقی،سیکیورٹی اْمورمیں ہرممکن معاونت کی پیش کش کی۔ عراقی سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

مزید خبریں