اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت کے دوران اب تک کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے جو بڑی کامیابی ہے، بیوروکریسی، جوڈیشل اور صوبوں میں اصلاحات کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔ بدھ …
پی ٹی آئی کے دور حکومت کے دوران اب تک کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت کے دوران اب تک کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے جو بڑی کامیابی ہے، بیوروکریسی، جوڈیشل اور صوبوں میں اصلاحات کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب پرانے طریقوں کے مطابق نہیں چل سکتا، ہمیں کئی شعبوں میں اصلاحات کرنا ہوں، کابینہ کا یہ کہنا ہے کہ صوبائی فنانس کمیشن بحال ہونا چاہیے بڑی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو بڑی تبدیلیوں کیلئے منتخب کیا ہے اور موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے، وہ مائنس نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی اور اپوزیشن میں وزیراعظم عمران خان کے قد کا کوئی بندہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیات سے زیادہ نظام میں اصلاحات ضروری ہیں، وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی کو دیکھیں گے اور وہ جب چاہیں کسی کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا موجودہ حکومت سے اب بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے، پی ٹی آئی ن لیگ کی طرح بادشاہوں جیسی حکومت نہیں کر رہی، وزیراعظم عمران خان نواز شریف کی طرح لندن جا کر نہیں بیٹھتے بلکہ وہ دن رات ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جامع معاشی پالیسیوں کی بدولت کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی سمیت کئی دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے اور عوام مستقبل میں مزید بہتری دیکھیں گے۔








