سعودی عرب، ایک دن میں کورونا کے پانچ ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب

ریاض۔ 16جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 671 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک مرض کی وجہ سے ایک ہی دن میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔ وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہو رہا …

ریاض۔ 16جولائی (اے پی پی) سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 671 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک مرض کی وجہ سے ایک ہی دن میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔ وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ایک دن میں 5 ہزار 488 افراد اس مہلک مرض سے صحتیاب ہوئے جبکہ اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 48 ہو چکی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ جدہ میں مریضوں کی تعداد 250 رہی جبکہ ریاض میں 226 ، الھفوف 211 ، المبرز 174 ، دمام 144 ، طائف 99 ، حائل 97 ، مکہ مکرمہ 97 ، حفر الباطن 86 ، ابھا 81 ، مدینہ منورہ 78 ، خمیس مشیط 61 ، بریدہ 54 ، تبوک 52 ، نجران 46 ، قطیف 43 ، الخبر42، ینبع 37، ظھران 35 ، الخرج 29 ، سکاکا 27، محائل عسیر 27 ، احد رفیدہ 26 ،الجبیل 24 ، جازان 23 ، صامہ 23 ، بلجرشی 21 ، عنیزہ 19 ، شرورہ 18 ، وادی الدواسر 12 ، رنیہ 11 ، خلیص 9 ، القنفذہ میں 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سعودی عرب کے 20 شہروں میں ایک ، ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا جبکہ 19 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی اور 7 شہروں میں 3 ، تین افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے مختلف طبی مراکز میں کورونا کے حوالے سے قائم کردہ کورنٹائن سینٹرز میں 55 ہزار 101 مریض موجود ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں جبکہ 2 ہزار 325 افراد کو ان کی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیاہے۔

مزید خبریں