جدہ۔ 16جولائی (اے پی پی) جنوبی سعودی عرب میں ’گندم میلہ‘ سج گیا۔العربیہ نیوز کے مطابق عسیر میونسپلٹی کے ماتحت بللحمر بلدیہ کی تحصیل بیحان میں گندم میلے کا انتظام عوامی میدان میں کیاگیا ہے۔ عسیر کے 50 کاشتکار میلے میں مختلف غلہ جات کے سٹال لگائے ہوئے ہیں ۔ بللحمر بلدیہ کے چیئرمین اور میلے کے سربراہ انجینیئر عبداللہ الاسمری نے بتایا کہ میلے کثیر المقاصد ہے، اس سے …
سعودی عرب میں گندم میلے کا آغاز

مزید خبریں
جدہ۔ 16جولائی (اے پی پی) جنوبی سعودی عرب میں ’گندم میلہ‘ سج گیا۔العربیہ نیوز کے مطابق عسیر میونسپلٹی کے ماتحت بللحمر بلدیہ کی تحصیل بیحان میں گندم میلے کا انتظام عوامی میدان میں کیاگیا ہے۔ عسیر کے 50 کاشتکار میلے میں مختلف غلہ جات کے سٹال لگائے ہوئے ہیں ۔ بللحمر بلدیہ کے چیئرمین اور میلے کے سربراہ انجینیئر عبداللہ الاسمری نے بتایا کہ میلے کثیر المقاصد ہے، اس سے جہاں کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وہیں کھیتی باڑی کی معیشت پروان چڑھ رہی ہے اس کے علاوہ کاشتکاروں کو اپنی پیداوار متعارف کرانے اور گاہکوں تک پہنچانے میں سہولت ہوتی ہے۔الاسمری نے بتایا کہ میلے میں معاشرے کے تمام طبقے شریک ہیں۔ اس موقع پر زرعی آلات کی بھی نمائش ہورہی ہے۔ کھیتی باڑی کی پیداوار سے مختلف اشیا تیار کرنے والے خاندان بھی گھریلو مصنوعات کے سٹالز لگے ہوئے ہیں۔بزرگوں کے ساتھ بچے بھی میلہ دیکھنے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔ اس مناسبت سے مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔








