چینی صدرکی اصلاحات اور اوپن پالیسی کے فروغ سے بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی

بیجنگ۔ 16جولائی (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اصلاحات اوراوپن پالیسی کو آگے بڑھائے گا اور چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کے لئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا،آپ لوگوں کی چین میں سرمایہ کاری کا انتخاب درست ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق چینی صدر نے گلوبل سی ای او کونسل کے نمائندوں کو ایک جوابی خط میں لکھا کہ …

بیجنگ۔ 16جولائی (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اصلاحات اوراوپن پالیسی کو آگے بڑھائے گا اور چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کے لئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا،آپ لوگوں کی چین میں سرمایہ کاری کا انتخاب درست ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق چینی صدر نے گلوبل سی ای او کونسل کے نمائندوں کو ایک جوابی خط میں لکھا کہ پوری انسانیت ایک مساوی معاشرہ ہے جس میں تعاون برقرار رکھا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ،اشتراک، مشترکہ مفادات، توازن اور باہمی سودمند تعاون کی سمت پر آگے بڑھے گا۔واضح رہے کہ گلوبل سی ای او کونسل39 بین الاقوامی کمپنیوں پر مشتمل ایک رہنما فورم ہے۔حالیہ دنوں کونسل کے18 سی ای اوز نے مشترکہ طور پر چینی صدر کے نام ایک خط بھیجا اور انسداد وبا میں چین کی کامیابی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے اوپن پالیسی اور اصلاحات پر عمل پیرا ہونے کے تصورات اور عزم کی بدولت ان کی چین میں سرمایہ کاری کا عزم بھی مزید پختہ ہوا ہے۔

مزید خبریں