اسلام آباد ۔ 16جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 148000کیوسک اور اخرج 175000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 53000کیوسک اور اخراج 53000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32400 …
مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورت حال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 148000کیوسک اور اخرج 175000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 53000کیوسک اور اخراج 53000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32400 کیوسک اور اخراج25000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد62800کیوسک اور اخراج29600 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1456.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.470 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1225.65 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.097 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.169 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








