اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈ یزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل شروع کر دی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کو سامان ارسال کیا گیا، بلوچستان کو مختلف اقسام کے64 ہزار ماسک دیئے گئے جن میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں۔ …
نیشنل ڈ یزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل شروع کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈ یزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل شروع کر دی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کو سامان ارسال کیا گیا، بلوچستان کو مختلف اقسام کے64 ہزار ماسک دیئے گئے جن میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں۔ بلوچستان کو 29 ہزار 395 حفاظتی سوٹ اور37 ہزار میڈیکل گاو¿ن، 44 ہزار جوڑے سرجیکل دستانے اور 6 ہزار 938 سرجیکل کیپس بھی دی گئیں۔ اس کے علاوہ28 ہزار حفاظتی عینکیں اور 5ہزار 94 فیس شیلڈز بھی سامان میں شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کو 4 ہزار 58 شوز کور اور 760 پلاسٹک بوٹ بھی دیئے گئے ہیں۔








