اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا، فورم نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور خاص کر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے پر زور دیا، فیس ماسک اور حفاظتی تدابیر پر عمل ہی کورونا سے بچاو کا طریقہ ہے۔ وفاقی وزیر برائے …
عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا، فورم نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور خاص کر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے پر زور دیا، فیس ماسک اور حفاظتی تدابیر پر عمل ہی کورونا سے بچاو کا طریقہ ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے عیدالاضحی پر کسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاو میں اضافہ کر سکتی ہے۔تمام صوبے اس بات کو یقینی بنائیں کہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد ہو خاص کر مویشی منڈیوں کے انعقاد میں تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ جون 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 23,403 اور جولائی 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ22,969 جون 1 سے 15 اوسط کرونا کیس 5,056 اور جولائی 1 سے 15 اوسط کیس 3,097 مریضوں میں کمی عوام کے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بہتر رویہ اور انتظامی اقدامات جس میں سمارٹ لاک ڈاﺅن اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے لے کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے ، ٹیسٹ میں کمی کی وجہ سے نہیں۔ احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاو¿ بڑھ سکتا ہے۔








