ایکنک کے اجلا س میں 78 ارب روپے لاگتی خیبر پاس اکنامک کوریڈور کی بھی منظوری

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی رابطہ کونسل ( ایکنک (نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دے دی، سکھر،حیدرآبادموٹروے کی 166 ارب سے تعمیرکی منظوری دی گئی۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میںانہوں نے کہا ہے کہ سکھر، ایم 8 شاہراہ کا حوشاب۔ آواران، …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی رابطہ کونسل ( ایکنک (نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دے دی، سکھر،حیدرآبادموٹروے کی 166 ارب سے تعمیرکی منظوری دی گئی۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میںانہوں نے کہا ہے کہ سکھر، ایم 8 شاہراہ کا حوشاب۔ آواران، خضدارسیکشن کی 26ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سوات موٹر وے فیز 2 کے لیے فیڈرل پی ایس ڈی پی سے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی، ایکنک کے اجلا س میں خیبر پاس اکنامک کوریڈور کی بھی منظوری دی گئی جس کی کل لاگت 78 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں