اہمیت کی حامل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سونے اور تیل جیسا ہے،جلد ہم ڈیجیٹل کی راہ پر گامزن ہوں گے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کو سونے اور تیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سے خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جلد ہم ڈیجیٹل کی راہ پر گامزن ہوں گے اور نئے ذرائع کا استعمال شروع کریںگے جس سے ہم …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کو سونے اور تیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سے خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جلد ہم ڈیجیٹل کی راہ پر گامزن ہوں گے اور نئے ذرائع کا استعمال شروع کریںگے جس سے ہم تیزی سے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو ںگے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل علم سے جڑا ہے تاہم معلومات کو اکٹھا کرنے اور فراہمی کی صلاحیت ترقی کی کنجی ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹااور نیا سونا اور نیا تیل ہے۔

مزید خبریں