سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات، ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وباء کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معیشتوں پر …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وباء کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، کورنا وباء کے روک تھام کیلئے صوبوں اور مرکز کی طرف سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں کو قانون سازی کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے ایک گیم چینجر منصوبے کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، سی پیک کے تحت کے پی کے میں قائم کئے جانے والے صنعتی زونز سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا اور صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا قریبی ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفادات کیلئے ضروری ہیں۔ قومی اسمبلی میں پاک۔افغان تعلقات کو فروغ دینے اور پاک۔افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پاک۔افغان فرینڈ شپ گروپ ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں حقیقی تبدیلی لانے میں مصروف عمل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے صوبائی حکومت عوام کی اْمید وں پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہے۔ پاک۔افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سپیکر کو کے پی کے حکومت کی طرف سے پاک۔افغان تجارت کی سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حالیہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ سی پیک کے تحت صوبے میں قائم کئے جانے والے صنعتی زونزکی بروقت تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اْٹھائے جا رہے ہیں۔ صوبے میں کورونا وباء کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت ہر ممکن اقدامات اْٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں