ترجمان پاکستان پوسٹ کی بھرتیوں سے متعلق گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ترجمان پاکستان پوسٹ نے محکمہ ڈاک (پاکستان پوسٹ) میں بھرتیوں سے متعلق گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے بھرتیوں کے حوالہ سے نہ تو کوئی اشتہار جاری کیا گیا نہ ہی پابندی کے باعث اس وقت ادارے میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔ جمعرات …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ترجمان پاکستان پوسٹ نے محکمہ ڈاک (پاکستان پوسٹ) میں بھرتیوں سے متعلق گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے بھرتیوں کے حوالہ سے نہ تو کوئی اشتہار جاری کیا گیا نہ ہی پابندی کے باعث اس وقت ادارے میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تشہیر کی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے لہٰذا عوام کو ایسی بے بنیاد خبروں پر کان دھرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بھرتیوں کے حوالہ سے تشہیر کی جانے والی ایسی غلط، جعلی اور بے بنیاد خبروں پردھیان نہ دیں اور اس سلسلہ میں کسی کے جھانسے میں نہ آئیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں