چیئرمین نیب کاکے الیکٹرک کے معاہدے، غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ، اربوں روپے کی اووربلنگ اورسرمایہ کاری کے معاملہ کی نیب کراچی کو انکوائری کا حکم

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ، اربوں روپے کی اووربلنگ اور حکومت پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے جس کے تحت کے الیکٹرک نے مبینہ طور پر بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مطلوبہ سرمایہ کاری …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ، اربوں روپے کی اووربلنگ اور حکومت پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے جس کے تحت کے الیکٹرک نے مبینہ طور پر بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مطلوبہ سرمایہ کاری کرنا تھی اور اس معاہدہ کی مبینہ طور پر مکمل پاسداری نہ کرنے کے الزام میں نیب کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدہ کی کاپی، متعلقہ دستاویزات اور سرمایہ کاری کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جو کے الیکٹرک کو عوام سے اووربلنگ کی مد میں اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور معاہدہ کی پاسداری نہ کرنے پر من مانی کی اجازت نہیں دے گا، نیب قانون کے مطابق بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے جس کے تحت نیب کراچی کو کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں