اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بھارتی درخواست پر دوسری بار قونصلر رسائی دیدی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کو بھارتی ہائی کمیشن کے دو قونصلر آفیسرز کو بغیر کسی خلل کے کلبھوشن یادیو تک رسائی دی گئی۔ ویانا کنونشن کے تحت پہلی قونصلر رسائی 2 ستمبر 2019ء کو دی گئی تھی …
پاکستان نے دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بھارتی درخواست پر دوسری بار قونصلر رسائی دیدی، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بھارتی درخواست پر دوسری بار قونصلر رسائی دیدی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کو بھارتی ہائی کمیشن کے دو قونصلر آفیسرز کو بغیر کسی خلل کے کلبھوشن یادیو تک رسائی دی گئی۔ ویانا کنونشن کے تحت پہلی قونصلر رسائی 2 ستمبر 2019ء کو دی گئی تھی جبکہ 25 دسمبر 2017ء کو بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو سے ان کی والدہ اور بیوی کی بھی ملاقات کرائی جا چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو اینٹلی جنٹس آپریشن میں 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں کمانڈر یادیو نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، ان دہشت گرد کارروائیوں میں پاکستان میں کئی قیمتی جانوں کا ضیائع ہوا۔ کلبھوشن نے تحقیقات کے دوران بھارتی ایجنسی ”را” کی جانب سے پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کے حوالہ سے کئی اہم انکشافات بھی کئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے 17 جولائی 2019ء کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ بھارت بھی مذکورہ عدالتی فیصلے پر عمل کے حوالہ سے تعاون کرے گا۔








