ٹائیگر فورس لیگی رہنماؤں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہو چکی، انہیں حکومت پر تنقید کیلئے کچھ نہیں مل رہا تو ٹائیگر فورس پر سیاست شروع کر دی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس لیگی رہنماؤں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہو چکی ہے، انہیں حکومت پر تنقید کیلئے کچھ نہیں مل رہا تو ٹائیگر فورس پر سیاست شروع کر دی۔ جمعرات کو لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہا کہ ٹائیگر …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس لیگی رہنماؤں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہو چکی ہے، انہیں حکومت پر تنقید کیلئے کچھ نہیں مل رہا تو ٹائیگر فورس پر سیاست شروع کر دی۔ جمعرات کو لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہا کہ ٹائیگر فورس سے ڈرنے کی نہیں، اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، رضا کاروں کو چند ماہ کیلئے نہیں ملک کے مستقبل کیلئے ذمہ داری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دور اندیشی سے عاری لیگی رہنماؤں کے بیانات مضحکہ خیز اور مایوس کن ہیں، 10 لاکھ نوجوانوں کا جذبہ آپ کی سوچ اور بیانات سے بہت اوپر ہے، لیگی رہنماء بھی دل بڑا کرتے ہوئے نوجوان رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔

مزید خبریں