اسلام آباد۔16 جولائی (اے پی پی)پارلیمانی امورکے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم ڈیموں کی تعمیرپرتمام صوبوں کوساتھ لیکرچلیں گے، تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں زرعی پالیسی پربحث کے دوران کئی ارکان نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حق اورمخالفت میں اظہار خیال کیا۔ پارلیمانی امورکے وزیرمملکت نے کہاکہ کالاباغ ڈیم پر ارکان کی الگ رائے ہیں۔ میری ذاتی رائے ہے …
وزیراعظم ڈیموں کی تعمیرپرتمام صوبوں کوساتھ لیکرچلیں گے، تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے، وزیرمملکت علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔16 جولائی (اے پی پی)پارلیمانی امورکے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم ڈیموں کی تعمیرپرتمام صوبوں کوساتھ لیکرچلیں گے، تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں زرعی پالیسی پربحث کے دوران کئی ارکان نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حق اورمخالفت میں اظہار خیال کیا۔ پارلیمانی امورکے وزیرمملکت نے کہاکہ کالاباغ ڈیم پر ارکان کی الگ رائے ہیں۔ میری ذاتی رائے ہے کہ جب تک اس پر چاروں صوبوں کا اتفاق نہں ہوگا یہ ڈیم نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم یا دیگر ڈیموں کے بارے میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اتفاق رائے سے ہوگا۔ وزیراعظم ڈیموں پر تمام صوبوں کو لے کر اتفاق رائے سے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کے منصوبہ پر موجودہ حکومت نے عملی کام کاآغازکیاہے۔ کل دیامیر بھاشا کا افتتاح ہوا ہے جس سے سستی بجلی حاصل ہونے کے علاوہ لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اردوکی طرف پیش قدمی جاری ہے۔ انگریزی سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے، پہلے ہم اپنی استعداد کارمیں بہتری لائیں گے اس کے بعد اردوکا مکمل نفاذ ممکن ہوسکے گا۔








